حضرت نوح علیہ السلام کا مکمل واقعہ - قرآن و سنت کی روشنی میں

                                                               بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ


HAZRAT NOH A.S KA WAQIA
ولادت اور نام:
نوح بن لامک بن متوشلخ علیہ السلام۔
انہیں "شیخ الانبیاء" بھی کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے انبیاء کے بزرگ جس کا مطلب سب سے بڑے نبی۔
ان کی ولادت حضرت آدم علیہ السلام کے 1000 سال بعد عراق کے علاقے میں ہوئی۔
بچپن سے ہی بہت عبادت گزار اور سچے تھے۔

950 سال کی محنت:
950 سال کی محنت:

اللہ نے رسول بنا کر بھیجا950 سال تک لوگوں کو اللہ کے دین کی دعوت دیکہتے تھے تم ہمارے جیسے انسان ہو صرف 80 بندے ایمان لے کر آئےتنور سے پانی ابلنے لگا سورۃ ہود 11:40ہر جانور کو جوڑا + ایمان والے کشتی میں بیٹھ گئے۔جب قوم شرک میں مبتلا ہو گئی اور بتوں ود، سوا، یغوث، یعوق، بتوں کی پوجا کرنے لگی تواللہ نے حضرت نوح علیہ السلام کو نبی بنا کر بھیجا۔

قرآن: ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں 950 سال رہے۔

950 سال میں سے 50 سال کم کیے گئے ہیں اس لیے علماء کہتے ہیں کہ انہوں نے 950 سال تکلیف اٹھائی۔

روایات کے مطابق کچھ کے نزدیک ان کی عمر 971 سال تھی کچھ کے نزدیک 1000 سال کے قریب۔

کشتی بنانے کا حکم:

جب قوم حد سے گزرنے لگی تو اللہ نے حضرت نوح علیہ السلام کی طرف وحی کی۔

قرآن: اللہ نے نوح علیہ السلام کو حکم دیا ہماری نگرانی میں کشتی بناؤ۔

حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی بنانے میں مدد کی۔

حضرت نوح علیہ السلام جب کشتی بناتے لوگ ہنستے مذاق اڑاتے انہیں دیوانہ کہتے کیونکہ وہاں کوئی دریا کوئی سمندر اور کہیں پانی کا ذخیرہ نہیں تھا۔

اور کہتے نوح یہ کشتی کہاں چلاؤ گے۔حضرت نوح علیہ السلام نے 100 سال میں لکڑی کی کشتی بنا لی۔

یاد رہے حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اس میں نوح کی مدد کی۔

کشتی ایک دن میں بن سکتی تھی لیکن اللہ انہیں مہلت دے رہا تھا۔

قوم مذاق اڑاتی بڑھائی ہو کر کشتی بناتے ہو پانی کہاں ہے۔

انہوں نے جواب دیا آج تم مذاق اڑا رہے ہو کل ہم مذاق اڑائیں گے۔

طوفان کا آغاز:

طوفان کا آغاز:

جب اللہ کے عذاب کا وقت آیا تو نشانی یہ تھی، تنور ابلنے لگاقرآن: یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آگیا تو تنور ابلنے لگا، سورۃ ہود 11:40تنور سے پانی کے چشمے پھوٹ پڑے۔

آسمان کے دروازے کھل گئے مسلسل 40 دن تک بارش ہوئی۔حضرت نوح علیہ السلام نے ہر جانور کا 1-1 جوڑا کشتی میں سوار کیا اور جو ایمان لے کر آئے انہیں بھی کشتی میں سوار کیا۔

بیٹے کا واقعہ - سب سے بڑا امتحان:

بیٹے کا واقعہ - سب سے بڑا امتحان:

پانی بلندی پہ تھا حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے "کنعان" کو آواز دی۔قرآن: اے میرے بیٹے ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں میں نہ رہ۔ سورۃ ہود 11:42بیٹے نے غرور میں آ کر کہا نہیں میں پہاڑ کی بلندی پہ چلا جاؤں گا جو پانی سے مجھے بچا لے گا۔

حضرت نوح علیہ السلام نے کہا آج اللہ کے حکم سے کوئی بچنے والا نہیں۔

جب طوفان پہاڑ کی چوٹی تک آیا تو "کنعان" نے کہا ابا جی میرا ہاتھ پکڑ لو۔

اللہ نے کہا نوح اسے اب ڈوبنے دو یہ ہم میں سے نہیں ہے۔

اور وہ لہر میں ڈوب گیا۔یہ سبق ہے رشتہ نہیں ایمان کام آتا ہے، بیشک اولاد نبی کی بھی ہو۔

اللہ کے نزدیک رشتوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

صرف تقویٰ اور پرہیز گاری۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی انسان کو دوسرے انسان پہ کوئی برتری حاصل نہیں صرف تقویٰ کی بنیاد پہ۔

(اللہ اکبر)

طوفان کا خاتمہ اور نئی زندگی:

طوفان کا خاتمہ اور نئی زندگی:

6 مہینے بعد پانی اتر گیا کشتی جودی پہاڑ کے ساتھ جا لگی۔قرآن: اللہ نے حکم دیا اے زمین اپنا پانی نگل لے اے آسمان بند ہو جا سورۃ ہود 11:44زمین پہ دوبارہ زندگی شروع ہوئی۔

جو لوگ کشتی میں تھے ان کی نسل سے دنیا دوبارہ آباد ہوئی۔

وفات:

طوفان کے بعد حضرت نوح علیہ السلام نے بہت عرصہ لوگوں کو دین سکھایا اللہ کی توحید بیان کی۔وفات کے بعد آپ کو مکہ یا نجف میں دفن کیا گیا اللہ بہتر جانتا ہے۔

نبیوں کا امتحان:

اللہ نے اپنے بہت نبیوں کا ان کی اولاد کے ذریعے امتحان لیا۔

کیونکہ سب سے زیادہ انسان اپنی اولاد سے محبت کرتا ہے۔

حضرت ابراہیم کا امتحان اسماعیل سے۔

حضرت یعقوب کا امتحان بنیامین اور یوسف سے۔

حضرت نوح علیہ السلام کا امتحان اپنے بیٹے کنعان سے۔

اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا امتحان اہلبیت کے ذریعے۔لیکن سب نبیوں نے اللہ کے حکم کی اطاعت کی۔

اور توحید کا پرچم بلند کیا اس میں سبق ہے۔کہ اللہ کے نزدیک توحید سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

اولاد بھی نہیں۔

ہر نبی نے اللہ کی محبت کو پہلے رکھا اس لیے قرآن نے ان کا نام قیامت تک بلند کر دیا۔سب نبیوں کا واقعہ جاننے کے لیے ہماری سائٹ پہ کلک کریںاور اپنا ٹاپک ہمیں بتائیں آپ کو اس کے بارے میں بتایا جائےلنک نیچے دیا ہے اور اپنی رائے کمنٹ میں دیں۔

https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/

 https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/hazrat-ibrahim-as-ka-waqia-quran-hadees.html

https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/hazrat-noh-as-ka-waqia-quran-sunnat-ki.html




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور اہلِ بیت کی محبت | قرآن و حدیث اور شیعہ کتب کی روشنی میں

ولادتِ مصطفیٰ ﷺ اور ابرہہ کا عبرتناک انجام

ڈپریشن میں نیند نہ آنا: قرآن، سنت اور ڈاکٹر کا علاج - مکمل رہنمائی 2026