حضرت آدم علیہ السلام کا مکمل واقعہ: تخلیق سے زمین تک

                                                       بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ



STORY OF ADAM A.S

حضرت آدم علیہ السلام کا واقعہ

حضرت آدم علیہ السلام اللہ پاک کے پہلے نبی ہیں۔ انہی سے بنی نوع انسان کا آغاز ہوا۔ اسی لیے اسلام سب سے پہلا مذہب ہے جس کا آغاز حضرت آدم علیہ السلام سے ہوا۔جب اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ "میں دنیا میں ایک انسان بنانا چاہتا ہوں" تو فرشتوں نے عرض کی: "اے اللہ! ہم تیری عبادت کے لیے ہیں۔ انسان دنیا میں فساد قائم کرے گا۔"

اللہ نے فرمایا: "جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔"

حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق

حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق

اللہ نے تمام فرشتوں کو زمین سے مٹی لانے کا حکم دیا۔ 3 فرشتے مٹی لانے گئے تو مٹی نے رونا شروع کر دیا کہ "تم ہمیں نہ لے جاؤ"۔

پھر اللہ نے حضرت عزرائیل علیہ السلام کو حکم دیا: "اے عزرائیل! جاؤ مٹی لے کر آؤ"۔ مٹی نے پھر رونا شروع کر دیا لیکن عزرائیل نے کہا: "میں اس کا حکم ضرور پورا کروں گا جس نے مجھے حکم دیا ہے"۔

عزرائیل مٹی لانے میں کامیاب ہو گئے۔ اسی لیے اللہ نے عزرائیل کی ڈیوٹی انسان کی جان نکالنے پر لگائی۔عزرائیل نے عرض کی: "اے اللہ! انسان مجھے اس کام کی وجہ سے برا سمجھیں گے۔"

اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: "عزرائیل! میں ایسے اسباب پیدا کروں گا کہ تجھ پر کوئی الزام نہیں آئے گا۔ اسی لیے کوئی کسی بیماری میں اور کوئی کسی بیماری میں مبتلا ہو کر دنیا سے چلا جاتا ہے۔"

اللہ قرآن میں ارشاد فرماتا ہے: "ہر جاندار کو موت آنی ہے۔ موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی جاندار انکار نہیں کر سکتا۔ باقی صرف اللہ کی ذات کو رہنا ہے۔"مختصر یہ کہ جب حضرت عزرائیل مٹی لے آئے تو اللہ نے اس میں روح پھونکی۔ اس سے حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی۔

پھر فرشتوں کو حکم دیا: "سب آدم کو سجدہ کرو"۔ سب نے سجدہ کیا لیکن شیطان نے سجدہ نہیں کیا۔ بنی اسرائیل میں شیطان کو "ابلیس" بھی کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے "بھٹکا ہوا، انکار کرنے والا"۔اللہ نے فرمایا: "تجھے کس چیز نے روکا سجدہ کرنے سے؟"

شیطان نے کہا: "میں آگ کا ہوں اور یہ مٹی کا ہے۔ میں کیوں اسے سجدہ کروں؟"

اللہ نے حکم دیا: "نکل جا! تو مردود ہوا۔"ابلیس نے کہا: "اے اللہ! مجھے قیامت تک مہلت دے۔ میں تیرے بندوں کو سیدھے راستے سے ہٹاؤں گا۔"

اللہ نے فرمایا: "جا تجھے مہلت دی۔ جو تیری باتوں میں آیا وہ میرا بندہ نہیں۔ میں تجھے اور تیرے ماننے والوں کو جہنم سے بھر دوں گا۔"

اہم نکتہ

یہاں قابل غور بات ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں اللہ کے بندوں کے آگے جھکنا شرک نہیں ہے کیونکہ فرشتے بھی آدم علیہ السلام کے آگے جھکے تھے۔

لیکن اصل بات یہ ہے کہ وہ حکم صرف آدم علیہ السلام کے لیے تھا۔ جیسے آپ ﷺ کے بارے میں اللہ نے ارشاد فرمایا: "ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا"۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ سارے اللہ کے نیک بندے رحمت ہیں۔ یہ اللہ کا حکم ہے۔ جس کے لیے اللہ فضیلت بیان کرے وہی اس کے لیے فضیلت ہے۔کیونکہ آپ ﷺ بھی ایک نبی ہیں۔ صحیح بخاری میں حدیث ہے: "اے لوگو! میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ مجھے وہی رہنے دو۔ میری شان کو اس طرح بلند نہ کرو جس طرح عیسیٰ علیہ السلام کو بلند کیا اور اللہ کے مقابلے میں لا کر کھڑا کر دیا۔"

اللہ ہمیں شرک سے بچائے۔ آمین۔

جنت اور پھل کھانے کا واقعہ

جنت اور پھل کھانے کا واقعہ

حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق کے بعد اللہ نے انہیں جنت میں داخل کیا۔ جنت میں جانے کے بعد بھی حضرت آدم کا دل نہ لگا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ جنت خوبصورت نہیں تھی۔ اللہ جنت میں عورت کے مقام کو بھی بلند کرنا چاہتا تھا اور اسے عزت دینا چاہتا تھا۔

پھر اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کی پسلی سے حضرت حوا علیہا السلام کی تخلیق کی۔ پھر دونوں خوشی خوشی رہنے لگے۔اللہ قرآن میں فرماتا ہے: "اے آدم! اس درخت کے قریب نہ جانا ورنہ تم ظالموں میں سے ہو جاؤ گے"۔

لیکن شیطان نے انہیں اس درخت کا پھل کھانے پر مجبور کر دیا۔ تفصیل یہ ہے کہ شیطان نے آدم سے کہا: "اس کا پھل کھانے سے انسان کو کبھی موت نہیں آئے گی۔"انسان کو زندگی سے کتنی محبت ہوتی ہے۔ لیکن یہ زندگی اللہ سے بھی بڑھ گئی۔ جس کی وجہ سے حضرت آدم نے پھل کھا لیا۔ جس سے وہ برہنہ ہو گئے۔ جسم نظر آنے لگا۔ انہوں نے اپنا جسم پتوں سے ڈھانپ لیا۔اللہ نے حکم دیا: "آدم! اتر جاؤ یہاں سے۔ کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے؟ تمہیں ایک مدت کے لیے زمین پر رہنا ہو گا۔"

پھر اللہ پاک نے حضرت آدم کو کچھ دعائیں سکھائیں۔ جس سے اللہ پاک نے حضرت آدم کو معاف کر دیا۔

https://allahhoakbarofficial.blogspot.com


https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/07/story-of-hazrat-adam-as-creation.html

https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/07/hazrat-hawa-as-ka-waqia.html

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور اہلِ بیت کی محبت | قرآن و حدیث اور شیعہ کتب کی روشنی میں

ڈپریشن میں نیند نہ آنا: قرآن، سنت اور ڈاکٹر کا علاج - مکمل رہنمائی 2026

ولادتِ مصطفیٰ ﷺ اور ابرہہ کا عبرتناک انجام