اشاعتیں

اکتوبر, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وہ کون سے صحابی ہیں جن کی حیاتِ مبارکہ آزمائشوں سے بھری ہوئی تھی؟

تصویر
 عبداللہ بن جدعان نے فوراً قریش کو سو درہم دیے تاکہ بتوں کی جو توہین ہوئی ہے اس کے بدلے ان کے نام پر کچھ ذبح کر دیا جائے۔ پھر وہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھا۔ اس نے انہیں رسی سے باندھ دیا۔ تمام دن بھوکا اور پیاسا رکھا پھر تو یہ اس کا روز کا معمول بن گیا۔ جب دوپہر کے وقت سورج آگ برسنے لگتا تو انہیں گھر سے باہر نکال کر تپتی ہوئی ریت پر لٹا دیتے۔ اس وقت ریت اتنی گرم ہوتی اگر اس پر گوشت کا ٹکڑا رکھ دیا جاتا تو وہ بھی بھن جاتا۔ وہ اسی پر بس نہیں کرتا تھا۔ ایک وزنی پتھر منگواتا اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے سینے پر رکھ دیتا تاکہ وہ اپنی جگہ سے ہل بھی نہ سکیں۔ پھر وہ بدبخت ان سے کہتا، "اب تو محمد کی رسالت اور پیغمبری سے انکار کر اور لات و عزیٰ کی عبادت کر ورنہ میں تجھے یہاں اسی طرح لٹائے رکھوں گا، یہاں تک کہ تیرا دم نکل جائے۔" حضرت بلال رضی اللہ عنہ اس کی بات پر فرماتے "احد احد" یعنی اللہ تعالیٰ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں، جب حضرت بلال رضی اللہ عنہ کسی طرح اسلام سے نہ ہٹے تو تنگ آ کر عبداللہ بن جدعان نے انہیں امیہ بن خلف کے حوالے کر دیا۔ اب یہ شخص ان پر اس سے بھی زی...