ڈپریشن میں نیند نہ آنا: قرآن، سنت اور ڈاکٹر کا علاج - مکمل رہنمائی 2026
ڈپریشن اور نیند کا گہرا رشتہ
ڈپریشن اور نیند کا رشتہ بہت گہرا ہے۔ جب بندہ اداس ہوتا ہے تو نیند نہیں آتی اور جب نیند نہیں آتی تو ڈپریشن اور بڑھ جاتا ہے۔ کبھی کبھار مالی مسئلہ ہو، گھر کے حالات ٹھیک نہ لگ رہے ہوں، انسان کے ذہن میں مختلف خیال آتے ہیں جس سے ڈپریشن ہو جاتا ہے۔ اور اگر ڈپریشن ہو تو وہ آگے سے اور بڑھ جاتا ہے۔ آج ہم قرآن، سنت اور سائنس کی روشنی میں اس مسئلے کا حل دیکھیں گے۔
مسئلہ سمجھیں
ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ڈپریشن میں دماغ کے کیمیکل "Serotonin" اور "Melatonin" خراب ہو جاتے ہیں۔
جس کی وجہ سے انسان بستر پر رات بھر کروٹیں بدلتا رہتا ہے۔ انسان اپنے خیالوں میں کھویا رہتا ہے اور گھنٹوں سوچ میں ڈوبا
رہتا ہے۔
اسے یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ پاس کوئی ہے یا نہیں۔ اس کے اٹیک زیادہ تر رات کے وقت ہوتے ہیں۔دن کو کیوں نہیں ہوتا؟
دن کو انسان دوستوں اور فیملی میں busy رہتا ہے وقت گزر جاتا ہے۔ رات کو انسان تنہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے عجیب خیال
آتے ہیں اور وہ سو نہیں پاتا۔
یہ کمزوری نہیں ایک بیماری ہے
اسلام کا نظریہ
اسلام میں نیند کو اللہ کی نشانی بیان کیا گیا ہے۔
اللہ فرماتا ہے: "اور ہم نے تمہاری نیند کو سکون کا ذریعہ بنایا" - سورہ النبأ:
اور فرمایا: "اور ہم نے رات کو بنایا تاکہ تم آرام کرو اور تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو"اگر نیند خراب ہے تو انسان کا دل بے چین
رہتا ہے۔
وجہ: وسوسے
رات کو تنہائی میں شیطان کے وسوسے سب سے زیادہ آتے ہیں۔
گزرا ہوا کل، مستقبل کا ڈر، لوگوں کی باتیں... یہ سب سوچنے سے دماغ بند نہیں ہوتا۔حدیث: مومن وہ نہیں جس کی محفل پاک
ہے، مومن وہ ہے جس کی تنہائی پاک ہے۔
وجہ : گناہوں کا بوجھ
جب انسان اپنی زندگی میں گناہوں میں مبتلا رہتا ہے، اللہ کو یاد نہیں کرتا اور اپنی زندگی کا مقصد بھول جاتا ہے تو وہ اپنے گناہوں کے بوجھ کے ساتھ سو نہیں پاتا۔اللہ فرماتا ہے: "خبردار! اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو سکون ملتا ہے" - سورہ الرعد:
28اگر انسان کا دل سکون میں ہے تو پورا جسم سکون میں ہے۔ دل میں گناہوں کا بوجھ ہو تو نیند میں سکون نہیں آتا۔
ہمیں ہر روز توبہ کر کے سونا چاہیے۔
اسلامی حل - 5 روحانی علاج
سونے سے پہلے وضو کریں اور 2 نفل صلاة الحاجات پڑھیں۔ نبی ﷺ سونے سے پہلے وضو کر کے ہی سوتے تھے۔ جسم صاف
ہو تو روح کو بھی سکون ملتا ہے۔
سونے کی دعا
بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَمُوتُ وَأَحْيَا
"اللہ کے نام سے میں مرتا ہوں اور جیتا ہوں"
یہ دعا پڑھنے سے دل کو تسلی ہوتی ہے کہ میری جان اللہ کے سپرد ہے۔ Ayat-ul-Kursi + 3 Qul
سونے سے پہلے 1 بار آیت الکرسی اور 3 قل پڑھیں۔ پانی پر دم کر کے پی لیں یا جسم پر پھونک مار دیں۔ انسان اللہ کی حفاظت
میں آ جاتا ہے اور فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔
تسبیح فاطمہ
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے کمزوری کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا: 33 بار سبحان اللہ، 33 بار الحمدللہ،
اور 34 بار اللہ اکبر پڑھ لیا کرو۔ یہ جسم کی تھکاوٹ اور دل کو سکون دونوں دیتی ہے۔
ڈاکٹر کا حل -= میڈیکل ٹپس
روز same time پر سوئیں اور اٹھیں۔ رات 11 بجے سے پہلے سونے کی کوش کریں۔ دن میں 20 منٹ دھوپ لیں۔ اس سے
Melatonin ٹھیک ہوتا ہے۔
موبائل بند کریں
سونے سے 1 گھنٹہ پہلے موبائل، لیپ ٹاپ، ٹی وی بند کر دیں۔ Blue light دماغ کو دن کا سگنل دیتی ہے۔ اس سے نیند والی
ہارمون نہیں بنتی۔
گرم دودھ یا کھجور
سونے سے پہلے 1 گلاس گرم دودھ یا 1 کھجور کھائیں۔ نبی ﷺ بھی سونے سے پہلے دودھ پیتے تھے۔ اس میں Tryptophan
ہوتا ہے جو نیند لاتا ہے
تھراپی
اگر 2 ہفتے سے زیادہ نیند نہیں آ رہی تو Psychiatrist ڈاکٹر سے ملنا ضروری ہے۔ C.B.T-I تھراپی نیند کے لیے سب سے
best ہے۔ دوائی صرف ڈاکٹر کے مشورے سے لیں۔
یہ 3 غلطیاں مت کریں
بستر پر لیٹ کر فون scroll کرناکل کی فکر کرنا رات کو کافی پینا
یہ 3 کام نیند کو بالکل ختم کر دیتے ہیں۔ .
قرآن کی آیت سکون کے لیے
"جو لوگ ایمان لائے، اللہ کے ذکر سے ان کے دلوں کو سکون ملتا ہے" - سورہ الرعد: 28
ہر رات سونے سے پہلے اللہ کا ذکر کریں
نبی ﷺ کی سنت
نبی ﷺ دائیں طرف کروٹ لے کر ہاتھ گال کے نیچے رکھ کر سوتے تھے۔ اور سونے سے پہلے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے
تھے۔
ہلکا دل = گہری نیند = 101% مثبت نتیجہ
خلاصہ + پیغام
یاد رکھیں نیند نہ آنا اللہ کی ناراضگی نہیں۔ یہ ایک امتحان ہے۔
دعا + دوا + ڈسپلن + علاج = شفااگر خودکشی کا خیال آئے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اللہ کے لیے کچھ مشکل نہیں۔ "بے
شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے" - سورہ الشرح:
کوئی سوال یا مسئلہ ہے؟
میرے پیارے بھائیو اور بہنو ❤️
اگر آپ ڈپریشن، بے خوابی یا کسی اور ذہنی مسئلے سے گزر رہے ہیں تو یاد رکھیں آپ اکیلے نہیں ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے:
نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کر کے تفصیلی آرٹیکل پڑھ سکتے ہیں۔
رابطہ: اگر آپ اپنا مسئلہ شیئر کرنا چاہتے ہیں یا کوئی سوال ہے تو کمنٹ میں ضرور لکھیں۔ ان شاءاللہ ہم جلد جواب دیں گے۔
اور اگر بات بہت زیادہ بگڑ جائے تو فوراً کسی عالم یا ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/
https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/zindagi-ki-azmaishon-se-kaise-niklein.html
https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/depression-ka-islamic-hal-quran-aur.html





Nice
جواب دیںحذف کریں