نماز کے فرائض، واجبات اور سنن میں کیا فرق ہے؟ مکمل وضاحت
اسلام کے 5 بنیادی ارکان ہیں اور ان سب میں سب سے اہم رکن نماز ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "دین کا ستون نماز ہے"قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے نماز کے بارے میں سوال ہوگا۔
اگر نماز درست ہوئی تو باقی اعمال بھی درست ہو جائیں گے۔ اور اگر نماز میں خرابی ہوئی تو باقی اعمال میں بھی نقصان ہوگا۔
نماز کے لیے کچھ چیزیں فرض ہیں، کچھ واجب ہیں اور کچھ سنتیں ہیں۔
نماز کے لیے کچھ چیزیں فرض ہیں، کچھ واجب ہیں اور کچھ سنتیں ہیں۔
آج ہم صرف نماز کے فرائض کو تفصیل سے سمجھیں گے۔
فرض کیا ہوتا ہے؟
فرض اس عمل کو کہتے ہیں جسے کرنا ہر مسلمان پر لازمی ہے اور اس میں معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔نماز ایک فرض
عبادت ہے جسے ہر حال میں ادا کرنا ہی ہے۔
عبادت ہے جسے ہر حال میں ادا کرنا ہی ہے۔
سفر میں رکعتوں میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، لیکن فرض نماز کی معافی کسی صورت نہیں ہے۔فرض کی 3 نشانیاں:ثبوت:
فرض وہ ہے جس کا حکم اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کے قول اور عمل سے ثابت ہو۔انکار: فرض کا انکار کرنا کفر ہے۔ترک:
جان بوجھ کر فرض کو چھوڑنا گناہ کبیرہ ہے۔اگر فرض چھوٹ جائے:
فرض وہ ہے جس کا حکم اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کے قول اور عمل سے ثابت ہو۔انکار: فرض کا انکار کرنا کفر ہے۔ترک:
جان بوجھ کر فرض کو چھوڑنا گناہ کبیرہ ہے۔اگر فرض چھوٹ جائے:
نماز کے فرائض
نماز کے کل 13 فرائض ہیں۔ ان کو 2 حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے:
نماز سے باہر 6 فرائض
انہیں "شرائطِ نماز" بھی کہتے ہیں۔
یہ وہ ہیں جن کا نماز شروع کرنے سے پہلے پایا جانا ضروری ہے۔
طہارت - جسم کا پاک ہون
جسم، کپڑے اور نماز کی جگہ کا نجاست سے پاک ہونا فرض ہے۔قرآن: وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
ترجمہ: "اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو"
حوالہ: سورہ المدثر: 4نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "پاکیزگی نصف ایمان ہے"چھوٹی ناپاکی کے لیے وضو کرنا اور بڑی ناپاکی کے
لیے غسل کرنا فرض ہے۔ اگر پانی نہ ملے یا بیماری ہو تو تیمم کرنا فرض ہے۔
لیے غسل کرنا فرض ہے۔ اگر پانی نہ ملے یا بیماری ہو تو تیمم کرنا فرض ہے۔
لباس کا پاک ہونا اور ستر کا ڈھانپنا
نماز میں ستر کا ڈھانپنا فرض ہے۔مرد کے لیے: ناف سے لے کر گھٹنوں تک کا حصہ ڈھانپنا فرض ہے۔
عورت کے لیے: چہرے، دونوں ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں کے علاوہ پورا جسم ڈھانپنا فرض ہے۔قرآن: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل
لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ
لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ
ترجمہ: "اے نبی! اپنی بیویوں، بیٹیوں اور مسلمان عورتوں سے فرما دیں کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں"
حوالہ: سورہ الاحزاب: 59حدیث: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کسی بالغ عورت کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں کرت ا"
حوالہ: سنن ابو داؤد: 641
نماز کی جگہ کا پاک ہونا
جس جگہ سجدہ کرنا ہے اس کا پاک ہونا ضروری ہے۔ ناپاک جگہ پر نماز نہیں ہوگی۔
وقت کا داخل ہونا
ہر نماز کا اپنا مخصوص وقت ہے۔ وقت سے پہلے پڑھی گئی نماز کا فرض ادا نہیں ہوگا۔قرآن:
إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا
ترجمہ: "بے شک نماز مسلمانوں پر مقررہ وقتوں میں فرض ہے"
حوالہ: سورہ النساء: 103
قبلہ کی طرف رخ کرنا
بیت اللہ یعنی کعبہ کی طرف منہ کرنا فرض ہے۔ اگر سفر میں یا بیماری کی وجہ سے قبلہ کا پتہ نہ چلے تو جتنا ممکن ہو اندازہ
لگا لیا جائے۔
لگا لیا جائے۔
نیت کرنا
دل میں ارادہ کرنا کہ میں فجر، ظہر کی نماز پڑھ رہا ہوں۔ زبان سے کہنا ضروری نہیں لیکن بہتر ہے، اور عربی میں نماز
کی نیت کرنا افضل ہے۔بغیر نیت کے نماز نہیں ہوگی۔
کی نیت کرنا افضل ہے۔بغیر نیت کے نماز نہیں ہوگی۔
حدیث: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے"
نماز کے اندر 7 فرائض
ارکانِ نماز
یہ وہ فرائض ہیں جو نماز کے اندر ادا کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک بھی چھوٹ جائے تو نماز باطل ہو جائے گی۔
تکبیرِ تحریمہ: "اللہ اکبر" کہنا
نماز کی شروعات "اللہ اکبر" سے کرنا فرض ہے۔ اسی کے ساتھ دنیا کی باتیں حرام ہو جاتی ہیں۔ اسی لیے اسے "تحریمہ" کہتے
ہیں۔حدیث: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "نماز کی کنجی طہارت ہے، تحریمہ تکبیر ہے، اور تحلیل
سلام ہے"
ہیں۔حدیث: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "نماز کی کنجی طہارت ہے، تحریمہ تکبیر ہے، اور تحلیل
سلام ہے"
حوالہ: جامع ترمذی
قیام: کھڑے ہونا
فرض اور وتر نماز میں بقدرِ طاقت کھڑے ہو کر قراءت کرنا فرض ہے۔
بیمار شخص بیٹھ کر، اور اگر بیٹھ نہ سکے تو لیٹ کر اشارے سے پڑھ سکتا ہے۔قرآن:
وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ
ترجمہ: "اللہ کے لیے عاجزی سے کھڑے ہو جاؤ"
قراءت: قرآن پڑھنا
ہر رکعت میں کم از کم 1 بڑی آیت یا 3 چھوٹی آیات کے برابر قرآن پڑھنا فرض ہے۔
ام کے پیچھے والے کے لیے قراءت فرض نہیں، اس کے لیے امام کی قراءت ہی کافی ہے۔
اس مسئلے میں علماء کا اختلاف پایا جاتا ہے۔ حدیث میں ہے کہ جس نے سورہ فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں۔ اس لحاظ سے
امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا سننے سے زیادہ افضل ہے۔
امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا سننے سے زیادہ افضل ہے۔
فرض کی پہلی 2 رکعتوں میں قراءت فرض ہے۔ باقی رکعتوں میں صرف تسبیح بھی جائز ہے۔
رکوع کرنا
ہر رکعت میں 1 بار کمر کو اس طرح جھکانا کہ ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں اور "سبحان ربی العظیم" 3 بار، 5 بار یا 7 بار پڑھا
جائے۔ رکوع کرنا فرض ہے۔
جائے۔ رکوع کرنا فرض ہے۔
رکوع میں اطمینان سے رکنا سنت ہے۔ رکوع انسان کو بتاتا ہے کہ ہم جس مٹی سے بنے ہیں اسی مٹی میں جانا ہے۔
دونوں سجدے کرنا
ہر رکعت میں 2 سجدے کرنا فرض ہے۔ سجدے میں پیشانی، ناک، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں کی انگلیاں زمین پر
لگانا ضروری ہے۔قرآن:
لگانا ضروری ہے۔قرآن:
وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب
ترجمہ: "سجدہ کرو اور قریب ہو جاؤ"
حوالہ: سورہ العلق: 19
سجدے میں "سبحان ربی الاعلی" 3 بار، 5 بار یا 7 بار پڑھنا سنت ہے۔
قعدہ اخیرہ
نماز کے آخر میں اتنی دیر بیٹھنا کہ "التحیات" پڑھی جا سکے، یہ فرض ہے۔ اگر 3 یا 4 رکعت والی نماز ہے تو درمیانی قعدے
میں بھی بیٹھنا فرض ہے۔
میں بھی بیٹھنا فرض ہے۔
سلام کے ساتھ نماز سے نکلنا
آخر میں "السلام علیکم ورحمۃ اللہ" کہہ کر دائیں اور بائیں سلام پھیرنا فرض ہے۔ اسی سے نماز کا اختتام ہوتا ہے۔حدیث: نبی کریم
ﷺ نے فرمایا: "نماز کی تحلیل سلام ہے"
ﷺ نے فرمایا: "نماز کی تحلیل سلام ہے"
حوالہ: جامع ترمذی
فرائض کے ترک کرنے کا حکم
اگر جان بوجھ کر ترک کیا جائے: نماز نہیں ہوئی، گناہگار ہوا، دوبارہ پڑھنا فرض ہے۔
اگر بھول سے ترک ہوا: جیسے سجدہ بھول گیا۔ تو جب یاد آئے فوراً ادا کریں اور آخر میں سجدہ سہو کری
فرائض، واجبات اور سنن میں فرق
یہ سمجھنا بہت ضروری ہے:فرض: فرض چھوٹنے سے نماز نہیں ہوتی۔ دوبارہ پڑھنی پڑتی ہے۔واجب: واجب چھوٹنے سے نماز ہو جاتی ہے لیکن گناہ ہوتا ہے، اور سجدہ سہو واجب ہوتا ہے۔ جیسے قراءت میں ترتیب، سورت ملانا۔سنت: سنت چھوٹنے سے
نماز ہو جاتی ہے۔ گناہ نہیں لیکن ثواب کم ہو جاتا ہے۔ جیسے ثنا پڑھنا، رکوع سجدے کی تسبیح۔
نماز ہو جاتی ہے۔ گناہ نہیں لیکن ثواب کم ہو جاتا ہے۔ جیسے ثنا پڑھنا، رکوع سجدے کی تسبیح۔
خشوع و خضوع کی اہمیت
صرف فرائض ادا کر لینا کافی نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ
ترجمہ: "بے شک مومن فلاح پا گئے جو اپنی نماز میں عاجزی اختیار کرتے ہیں"
حوالہ: سورہ المومنون: 1-2اسی لیے نماز میں دل کو اللہ کی طرف لگانا، جلدی نہ کرنا، ہر رکوع و سجدے میں اطمینان کرنا نماز
کی روح ہے۔ بے شک اللہ کی یاد میں ہی دلوں کو سکون ملتا ہے۔
کی روح ہے۔ بے شک اللہ کی یاد میں ہی دلوں کو سکون ملتا ہے۔
عورت اور مرد کے فرائض میں فرق
فرائض دونوں کے لیے برابر ہیں۔ فرق ہئیت میں ہے۔
جیسے عورت سجدے میں سمٹ کرتی ہے، اقامت نہیں کہتی، بلند آواز سے قراءت نہیں کرتی۔
بچوں کو نماز کا حکم
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"اپنے بچوں کو 7 سال کی عمر میں نماز کا حکم دو اور 10 سال پر مار کر بھی پڑھواؤ"
حوالہ: سنن ابو داؤداس سے پتہ چلا کہ فرائض سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے۔
خلاصہ
نماز اسلام کی بنیاد ہے۔
اس کے 13 فرائض ہیں: 6 باہر اور 7 اندر۔ ان فرائض کی حفاظت کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کا قول ہے:
رضی اللہ عنہ کا قول ہے:
"جس نے نماز ضائع کی اس نے دین ضائع کر دیا"اللہ ہم سب کو وقت پر، فرائض کے ساتھ، خشوع و خضوع والی نماز نصیب فرمائے۔ آمی
https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/hazrat-umar-bin-khattab-ra-ka-waqia.html

https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/hazrat-umar-bin-khattab-ra-ka-waqia.html
جماعت کے ساتھ نماز کی اہمیت
نبی کریم ﷺ کے دور میں جو شخص جماعت کے ساتھ نماز نہ پڑھتا اسے منافق سمجھا جاتا تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی بیمار بھی ہوتا تو وہ دو لوگوں کے سہارے مسجد میں لایا جاتا تاکہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرے۔
حدیث: نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
حدیث: نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"منافقوں پر فجر اور عشاء کی نماز سب سے زیادہ بھاری ہے"
حوالہ: صحیح بخاری، صحیح مسلمنماز ایک ایسا فرض ہے کہ اگر اس میں کامیاب ہو گیا تو باقی حساب آسان ہو جائے گا۔حدیث:
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا۔ اگر نماز ٹھیک ہوئی تو باقی اعمال بھی ٹھیک ہوں گے، اور اگر
نماز خراب ہوئی تو باقی اعمال بھی خراب ہوں گے"
نماز خراب ہوئی تو باقی اعمال بھی خراب ہوں گے"
حوالہ: جامع ترمذیہمیں سنتیں اور نوافل بھی ادا کرنے چاہیے۔ اگر حساب کے دوران انسان کے فرائض کم نکلیں تو اللہ تعالیٰ اپنی
رحمت سے نوافل کو فرائض میں شامل کر کے فرائض پورے فرما دے گا۔نماز جنت کی کنجی ہے۔
ہمارے لیے سبق
رحمت سے نوافل کو فرائض میں شامل کر کے فرائض پورے فرما دے گا۔نماز جنت کی کنجی ہے۔
ہمارے لیے سبق
اس سب میں ہمارے لیے بڑا سبق ہے۔ ہمیں نماز کبھی نہیں چھوڑنی چاہیے۔ سب سے پہلے فرائض ادا کرنے چاہیے کیونکہ قیامت کے دن سب سے پہلا حساب نماز کا ہی ہوگا۔آج کل درباروں میں زیادہ اور مسجدوں میں کم رش ہوتا ہے۔ یہ ہم سب کے
لیے سوچنے کا مقام ہے۔نبی کریم ﷺ کی پیشن گوئی والی حدیث:
لیے سوچنے کا مقام ہے۔نبی کریم ﷺ کی پیشن گوئی والی حدیث:
"لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان کی مسجدیں عالی شان ہوں گی، بڑے بڑے قالین ہوں گے، لیکن وہ ہدایت سے خالی ہوں
گی۔ اور وہاں کے علماء آسمان کے نیچے بدترین لوگ ہوں گے"
گی۔ اور وہاں کے علماء آسمان کے نیچے بدترین لوگ ہوں گے"
حوالہ: کنز العمال، شعب الایماناللہ تعالیٰ ہمیں دکھاوے سے بچائے اور سچی، خشوع و خضوع والی نماز نصیب فرمائے۔ آمین
جمعہ کی نماز کی فضیلت
جمعہ کی نماز کا مقابلہ کوئی فرض نماز نہیں کر سکتی۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں اس کے لیے الگ سورت "سورہ
الجمعہ" نازل فرمائی۔قرآن:
الجمعہ" نازل فرمائی۔قرآن:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ: "اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت
چھوڑ دو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو"
چھوڑ دو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو"
جمعہ کی فضیلت کی وجوہات
فرشتوں کا نزول: جمعہ کے دن فرشتے کثرت سے زمین پر آتے ہیں اور خطبہ سننے والوں کے لیے دعا کرتے ہیں۔قیامت کا دن: قیامت جمعہ کے ہی دن قائم ہوگی۔حدیث: نبی ﷺ نے فرمایا: "جمعہ کے دن ہی قیامت قائم ہوگی"حوالہ: صحیح مسلمحضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق: اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا۔حساب کا دن: اسے "یوم الحشر" یعنی حساب کا دن بھی کہا جاتا ہے۔مسلمانوں کا اجتماع: سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جمعہ کے دن تمام مسلمانوں کا اجتماع ہوتا ہے۔ پورے مہینے میں اللہ تعالیٰ نے جمعہ کے دن کو اسی لیے اہمیت دی تاکہ لوگ جمع ہوں، کثرت سے اور دینی مسائل ڈسکس کریں، معاشرتی معاملات
پر گفتگو ہو۔جمعہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ اللہ کے حقوق کے ساتھ "حقوق العباد" کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

حقوق اللہ اور حقوق العباد
حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد سب سے اہم ہیں۔ یہی بات جمعہ کی فضیلت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔جمعہ کی نماز کے بعد مسلمان
آپس میں بیٹھ کر دینی اور معاشرتی مسائل ڈسکس کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کہتا
ہے:
آپس میں بیٹھ کر دینی اور معاشرتی مسائل ڈسکس کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کہتا
ہے:
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ
ترجمہ: "بے شک تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں"
حوالہ: سورہ الحجرات: 10نماز سے بڑھ کر انسان کی قدر ہے۔ نماز ایک مسلمان کے لیے اللہ کا عظیم تحفہ ہے اور یہ حقوق اللہ
ہے۔
ہے۔
جبکہ انسان اللہ کی مخلوق ہے۔ قرآن کہتا ہے:
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
ترجمہ: "بے شک ہم نے انسان کو بہترین انداز میں پیدا کیا ہے"
حوالہ: سورہ التین: 4انسان اشرف المخلوقات ہے، اس لیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ اسی لیے دین نے ہمیں حکم دیا کہ اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقوق بھی ادا کرو۔جمعہ کا اجتماع ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں،
ظلم نہ کریں، اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔
https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/
https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/blog-post.html
ظلم نہ کریں، اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔
https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/
https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/blog-post.html

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں