حضرت آدم علیہ السلام کا مکمل واقعہ: تخلیق سے زمین تک
بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ حضرت آدم علیہ السلام کا واقعہ حضرت آدم علیہ السلام اللہ پاک کے پہلے نبی ہیں۔ انہی سے بنی نوع انسان کا آغاز ہوا۔ اسی لیے اسلام سب سے پہلا مذہب ہے جس کا آغاز حضرت آدم علیہ السلام سے ہوا۔جب اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ "میں دنیا میں ایک انسان بنانا چاہتا ہوں" تو فرشتوں نے عرض کی: "اے اللہ! ہم تیری عبادت کے لیے ہیں۔ انسان دنیا میں فساد قائم کرے گا۔" اللہ نے فرمایا: "جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔" حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق اللہ نے تمام فرشتوں کو زمین سے مٹی لانے کا حکم دیا۔ 3 فرشتے مٹی لانے گئے تو مٹی نے رونا شروع کر دیا کہ "تم ہمیں نہ لے جاؤ"۔ پھر اللہ نے حضرت عزرائیل علیہ السلام کو حکم دیا: "اے عزرائیل! جاؤ مٹی لے کر آؤ"۔ مٹی نے پھر رونا شروع کر دیا لیکن عزرائیل نے کہا: "میں اس کا حکم ضرور پورا کروں گا جس نے مجھے حکم دیا ہے"۔ عزرائیل مٹی لانے میں کامیاب ...