اسلام کی سب سے بڑی نعمت کیا ہے؟ مکمل تفصیل


ہدایت کا سرچشمہ

اللہ نے بنی نوعِ انسان کی پیدائش کے ساتھ بہت سی نعمتیں عطا کی ہیں۔ اللہ کی ہر نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ انسان اپنے پہلے سانس سے لے کر آخری سانس تک اللہ کی نعمتوں سے گھرا ہوا ہے۔ہم دنیا کی نعمتوں کی بات کر رہے ہیں۔ اللہ قرآن میں فرماتا ہے: اولاد اللہ کی سب سے بڑی نعمت اور امانت ہے۔ لیکن حقیقی پس منظر سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔آج ہم ڈسکس کریں گے کہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت کیا ہے۔ اللہ کی سب سے بڑی اور پہلی نعمت ہدایت ہے۔ اگر ہدایت نہ ہو تو اللہ کی دی ہوئی ہر نعمت زحمت بن جائے گی۔اگر اولاد بھی ہے اور ہدایت بھی ہے تو کیا کہنے۔ اگر اولاد ہے اور ہدایت نہیں تو یہ اولاد زحمت بن جائے گی۔ اگر مال ہے اور ہدایت نہیں تو مال گلے کا پھندا بن جائے گا۔ اگر گھر ہے اور ہدایت نہیں تو وہ گھر نہیں قبرستان ہے۔آج ہم بات کریں گے کہ ہدایت ہی سب سے بڑی نعمت کیوں ہے۔

اولاد
اللہ نے بنی نوعِ انسان کی پیدائش کے ساتھ بہت سی نعمتیں عطا کی ہیں۔ اللہ کی ہر نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ انسان اپنے پہلے سانس سے لے کر آخری سانس تک اللہ کی نعمتوں سے گھرا ہوا ہے۔ہم دنیا کی نعمتوں کی بات کر رہے ہیں۔ اللہ قرآن میں فرماتا ہے: اولاد اللہ کی سب سے بڑی نعمت اور امانت ہے۔ لیکن حقیقی پس منظر سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔آج ہم ڈسکس کریں گے کہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت کیا ہے۔ اللہ کی سب سے بڑی اور پہلی نعمت ہدایت ہے۔ اگر ہدایت نہ ہو تو اللہ کی دی ہوئی ہر نعمت زحمت بن جائے گی۔اگر اولاد بھی ہے اور ہدایت بھی ہے تو کیا کہنے۔ اگر اولاد ہے اور ہدایت نہیں تو یہ اولاد زحمت بن جائے گی۔ اگر مال ہے اور ہدایت نہیں تو مال گلے کا پھندا بن جائے گا۔ اگر گھر ہے اور ہدایت نہیں تو وہ گھر نہیں قبرستان ہے۔آج ہم بات کریں گے کہ ہدایت ہی سب سے بڑی نعمت کیوں ہے۔

تربیت کا آغاز پیدائش سے پہلے - نیت اور دعا

 تربیت کا آغاز پیدائش سے پہلے - نیت اور دعا
اسلام کہتا ہے تربیت نکاح سے پہلے شروع ہو جاتی ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا: عورت سے 4 چیزوں کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے۔ تم دیندار عورت کو اختیار کرو۔اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ دیندار عورت ہدایت یافتہ ہوتی ہے، اور بچوں کی اچھی پرورش کرتی ہے۔ اور نیک اولاد کی شکل اختیار کرتی ہے۔ جو والدین کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ایصالِ ثواب کا سبب بنتی ہے۔جب کہ بری اولاد، فحاشی والی اولاد، والدین کے لیے وبالِ جان بن جاتی ہے۔ جو والدین کو دنیا سے جانے کے بعد بھول جاتی ہے۔ نہ نماز پڑھتی ہے نہ والدین کے لیے دعا کرتی ہے۔ ایسی اولاد کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔اولاد نعمت ہے اور نافرمان اولاد زحمت ہے۔ کیونکہ نافرمان کے دل ہدایت سے خالی ہوتے ہیں۔

نام کا انتخاب - پہلا تحفہ
اپنے بچوں کے نام کا انتخاب اچھا کرو۔ نام انسان کی شخصیت کو ظاہر کرتے ہیں۔اپنے بچوں کے نام اسلامی رکھیں۔ اہلِ بیت سے رکھیں، صحابہ سے رکھیں۔جیسے اہلِ بیت نے اپنے بچوں کے نام ان لوگوں کے نام پر رکھے جو ہدایت یافتہ تھے۔ جن کے بارے میں اللہ نے فرمایا: "اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی"۔یا علی، فاطمہ... ایسے نام رکھیں جس سے پتہ چلے کہ یہ اہلِ بیت کو جانتے ہیں۔ ہر نام کے پیچھے ایک وجہ ہوتی ہے۔

 توحید اور عقیدے کی بنیاد - 7 سال سے پہلے
انسان کا نسب اس کی شخصیت ظاہر کرتا ہے، اور انسان کا حسب اس کا کردار۔آپ ﷺ کی حدیث ہے: "جس کے عمل نے اسے پیچھے چھوڑ دیا، اس کا نسب اسے آگے نہیں لے جا سکتا"۔ایک انسان سید ہے اگر گناہ گار ہے تو وہ بہترین نہیں ہے۔ اگر ایک انسان عام ہے اور اس کا کردار عمدہ ہے، اسلامی ہے تو وہ سید سے بہتر ہے۔ایک انسان دوسرے انسان سے تقویٰ کی بنیاد پر برتری حاصل کرتا ہے، نہ کہ حسب اور نسب کی بنیاد پر۔اس لیے ہدایت کی شروعات توحید سے ہوتی ہے۔ دنیا میں کوئی بھی انسان پیدا ہو، اسے پتہ ہونا چاہیے کہ مجھے کس نے پیدا کیا ہے اور کس مقصد کے لیے پیدا کیا ہے۔توحید کے بارے میں تفصیل سے پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/09/5.html

نماز انسان کا دوسرا رکن ہے۔ اور توحید کے بعد نماز کا نام آتا ہے

4. نماز کی عادت - 7 سال کی عمر
نماز انسان کا دوسرا رکن ہے۔ اور توحید کے بعد نماز کا نام آتا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا: کافر اور مسلمان کی پہچان نماز سے ہوتی ہے۔اگر ایک انسان مسلمان کے گھر پیدا ہو تو وہ نسب سے مسلمان ہو گا، عملاً نہیں۔ قیامت کے دن نمازی انسان کے ہاتھ پاؤں وضو کے پانی سے چمکیں گے۔اگر مسلمان کے گھر پیدا ہوا اور بے نمازی ہوا تو اس کا شمار مشرکین میں ہو گا۔نماز پڑھنے والا انسان اللہ کی ہدایت کا مرکز ہے۔مولا علیؑ فرماتے ہیں: "جب میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے اللہ سے باتیں کروں تو میں نماز پڑھتا ہوں۔ اور اگر میرا دل کرے کہ میرا اللہ مجھ سے باتیں کرے تو میں قرآن پڑھتا ہوں۔"نماز کے بارے میں تفصیل سے پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں  https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/blog-post.html

قرآن سے محبت - دل کی غذا 
اللہ قرآن میں فرماتا ہے: "ہم نے انسانوں اور جنوں میں سے اکثر کو جہنم کے لیے ہی پیدا کیا ہے"۔ اس کی اصل وجہ قرآن سے دوری ہے۔ہم اصل میں اندھا یقین کرتے ہیں۔ ہمارے والدین ہوں، یا کوئی عالم ہو، اس کی ہر بات پر آنکھ بند کر کے یقین کر لیتے ہیں۔ اور بنا تصدیق کیے نتیجہ اخذ کر لیتے ہیں کہ یہ تو عالم ہے جو کہے گا سچ کہے گا۔ایسا انسان قرآن سے محبت نہیں کرتا۔ آج کل کے دور میں یہ قرآن یا تو تعویز میں ہے، یا کسی بیٹی کی شادی کرنی ہو تو تب استعمال ہوتا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا: ایک ایسا دور آئے گا کہ قرآن انسان کے حلق سے نہیں اترے گا، پھنس جائے گا۔ کیونکہ ان کے دل ہدایت سے خالی ہوں گے۔کتنی بڑی بات ہے: قرآن ہو اور ہدایت نہ ہو۔ ہدایت قرآن سے بڑی نعمت ہے۔ کیونکہ ہدایت ہو گی تو انسان قرآن پڑھے گا۔آج ہر گھر میں قرآن تو ہے، لیکن ہدایت کہیں کہیں ہے۔

 اخلاق و آداب - "ادب پہلا قرینہ ہے"
اخلاق کا تعلق حقوق العباد سے ہے۔ حقوق اللہ تو اللہ چاہے گا تو معاف کر دے گا، لیکن حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے جب تک اس کا قیامت میں قصاص نہ وصول لیا جائے۔آپ ﷺ نے صحابہ سے پوچھا: کیا تم جانتے ہو میری امت میں مفلس کون ہے؟
صحابہ نے کہا: جس کے پاس مال نہ ہو۔
آپ ﷺ نے فرمایا: میری امت میں مفلس وہ ہو گا جس کے پاس نمازوں کے ڈھیر ہوں گے، زکوٰۃ ہو گی، حج ہو گا، روزہ ہو گا۔ لیکن اس حالت میں ہو گا کہ اس نے کسی انسان کو اذیت دی ہو گی، کسی کا حق کھایا ہو گا۔ اس کی ساری نیکیاں لوگوں کو دے دی جائیں گی اور اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔اس لیے اچھی نیک اولاد ہونی چاہیے جو حقوق العباد کا خیال رکھے۔

. حلال رزق اور محنت کی تربیت
اللہ رزق حلال کمانے کی تمیز اور ہدایت کسی کو دیتا ہے۔اللہ کا دیا ہوا مال ایک نعمت ہے۔ اگر مال کو سود سے، کسی کا حق کھا کر اکٹھا کیا ہو تو یہ نعمت نہیں زحمت ہے۔اللہ ہمیں حلال رزق کمانے کی توفیق دے اور ہمیں ہدایت دے، ہدایتِ دین کی۔رزق کے بارے میں تفصیل سے پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
https://allahhoakbarofficial.blogspot.com/2026/08/wazifa-for-rizq-3-din-ka-amal-jo.html
موبائل، TV اور سوشل میڈیا کی نگرانی
آج کل کا دور سوشل میڈیا کا ہے۔ انسان کی ضرورت بن گیا ہے۔جیسے کھانا پینا، رہنا، لباس انسان کی ضرورت ہے، آج کل سوشل میڈیا بھی ضرورت بن گیا ہے۔پہلے لوگ فری ٹائم میں قرآن پڑھتے تھے، اب سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ یہی چیزوں نے ہمیں ہدایت سے دور کر دیا ہے۔ہر چیز کا positive استعمال بھی ہوتا ہے اور negative بھی۔اللہ ہمیں ہدایت دے کہ ہم سوشل میڈیا قرآن اور اسلامی knowledge حاصل کرنے کے لیے کریں۔ہدایت سے بڑی نعمت کوئی نہیں ہے۔

 انصاف اور محبت میں توازن
آج کل کے دور میں انصاف صرف امیروں کے لیے ہی ہے نہ کہ غریبوں کے لیے۔آپ ﷺ نے فرمایا: "قیامت والے دن میری پہچان غریبوں میں ہو گی، اور میں تمہیں اپنی امت کے غریبوں میں ہی ملوں گا"۔انسان اپنی اولاد سے محبت کرتا ہے، مال سے کرتا ہے۔ ان دونوں سے اللہ نے انسان کی آزمائش لی ہے۔اگر دل ہدایت سے خالی ہوا تو، انسان اولاد کی محبت میں انصاف نہیں کر سکے گا۔ اور مال کی طاقت، رشوت، پیسے کی محبت میں مبتلا ہو جائے گا۔محبت میں توازن ہونا چاہیے۔ اندھی محبت کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں۔

دعا - والدین کا سب سے بڑا ہتھیار
نیک اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔والدین کے دنیا سے جانے کے بعد بھی... اللہ سے دعا کریں کہ آپ کی اولاد کو ہدایت دے۔جس سے انسان نماز پڑھے اور ہر نماز میں والدین کے لیے دعا کی جائے، تو وہ دعا والدین کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے گی۔نہ کہ والدین کے بعد ایسی رسمیں ہونی چاہییں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

ہدایت کا سرچشمہ
اللہ نے انسان کی ہدایت کے لیے 1 لاکھ 24 ہزار نبی بھیجے۔ قرآن بھیجا، اہلِ بیت بھیجے، صحابہ بھیجے۔لیکن اللہ نے ان کو پیغام دینے کے لیے، دین کی خدمت کے لیے چُنا۔ لیکن ہدایت کو اپنے پاس رکھا۔غزوہ احد میں جب کافروں نے آپ ﷺ کے دانت مبارک شہید کیے تو آپ کی زبان سے نکل گیا: "اے اللہ! ایسی قوم کو کیسے ہدایت آئے گی جو اپنے ہی نبی کے خون کی پیاسی ہو گئی ہے"۔حضرت جبرائیل علیہ السلام فوراً وحی لے کر آئے: "اے نبی! آپ کو کوئی اختیار نہیں۔ اللہ بے شک انہیں عذاب دے، بے شک انہیں ہدایت دے"۔یہ اختیار صرف اللہ کا ہے۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور اہلِ بیت کی محبت | قرآن و حدیث اور شیعہ کتب کی روشنی میں

ڈپریشن میں نیند نہ آنا: قرآن، سنت اور ڈاکٹر کا علاج - مکمل رہنمائی 2026

رزق کے لیے وظیفہ: 3 دن کا عمل جو غربت دور کرتا ہے