حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت اور سیرت | اسلام کی سب سے پاک خاتون
اسلام کی تاریخ ان عظیم ہستیوں سے روشن ہے جنہوں نے اپنی زندگی کو قربانی، صبر اور عبادت کا نمونہ بنا دیا۔ ان ہستیوں میں سب سے نمایاں نام حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کا ہے۔آپ ﷺ کی سب سے چھوٹی اور سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔ آپ خاتونِ جنت، جنتی عورتوں کی سردار اور سب سے زیادہ حیا والی بیٹی ہیں۔امام الانبیاء، رحمتہ اللعالمین ﷺ اپنی بیٹی کا بہت احترام کرتے تھے۔ جب آپ اپنی بیٹی کو اپنے پاس آتا دیکھتے تو اپنے کپڑے ٹھیک کرتے۔ صحابہ نے پوچھا: "یا رسول اللہ ﷺ ایسا کیوں؟" آپ ﷺ نے فرمایا: "جس کی حیا اللہ کرے، اس کی میں کیوں نہ کروں" آج ہم تفصیل سے جانیں گے کہ حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کا اسلام میں مقام اور منزلت کیا ہے۔ اور یہ بھی جانیں گے کہ انہوں نے یہ مقام خود اپنے اعمال سے حاصل کیا ہے۔جیسے آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، اسی طرح ہر دور کی عورتوں کے لیے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی زندگی اور ان کا کردار امت کی خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا تعارف مکمل نام: فاطمہ بنت محمد ﷺ القاب: الزہرا، البتول، سیدہ، طاہرہ لقب "زہرا" کا مطلب: روش...